558

سعودی عرب نے تلاوت قرآن پاک اورا ذان کے عالمی مقابلے کا اعلان 

پشاور، سعودی عرب نے تلاوت قرآن پاک اورا ذان کے عالمی مقابلے کا اعلان کیا ہے۔تلاوت کا مقابلہ جیتے والوں کے لیے لاکھوں ریال نقد انعام مقرر ہے جبکہ اذان کا مقابلہ جیتنے والے کو نقدانعام کے ساتھ ساتھ مسجدنبوی میں بطور موذن تعینات کیا جائے گا۔

مقابلے میں میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ 22مئی تا 22جون 2019؁ء ہے۔رجسٹریشن کا آغاز quranathanaward.comویب سائٹ پر شروع ہوچکا ہے۔وفاق المدارس صوبہ خیبر پختونخوا کے میڈیا کوآرڈینٹیر مفتی سراج الحسن کی طرف سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق صوبائی ناظم مولانا حسین احمد نے حفظ وتجوید کے تمام مدارس کو اس طرف متوجہ کیا ہے کہ وہ اپنے طلبہ کو خصوصی تیاری کے ساتھ مقابلہ میں شریک کرائیں۔

آپ نے صوبہ بھر کے وفاق المدارس کے ضلعی مسؤلین کو اپنے حلقوں میں اس کی تشہیر کروانے کے بھی ہدایات جاری کیے ہیں۔اس موقع پر مولانا حسین احمد نے مزید بتایاکہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر انتظام چلنے والے مدارس سے 1982؁ء سے لے کر اب تک 10لاکھ سے زیادہ بچے قرآن پاک کو اپنے سینے میں محفوظ کرچکے ہیں۔

جبکہ موجودہ تعلیمی سال کے اختتام پروفاق المدارس نے 78845حفاظ تیار کیے۔جن میں 14ہزار طالبات بھی شامل ہیں۔دنیا کے کسی اور ملک میں اتنی تعداد میں حفاظ تیارنہیں ہوتے یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔چار سال پہلے سعودی عرب  کے شہرجدہ  میں ایک بہت بڑی تقریب میں وفاق المدارس کو پوری دنیا میں سب سے زیادہ حفاظ تیار کرنے پرقرآن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔اس تقریب میں معلوم ہوا کہ سعودی عرب میں سالانہ پانچ ہزار بچے قرآن حفظ کرپاتے ہیں۔