442

سیاحتی سیزن کے موقع پر سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت ،عاطف خان 

سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرکے صوبے کا ایک بہتر امیج ملک اور دنیا کو پیش کریں گے،عاطف خان 

پشاور۔خیبر پختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر برائے امور نوجوانان عاطف خان نے ناران بٹاکنڈی میں موجود یوتھ ہاسٹل جلد ازجلد فعال بنانے اور نوجوانوں کے لیے زیر استعمال لانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ ہدایات انہوں نے ناران میں یوتھ ہاسٹل کے دورے کے موقع پر جاری کئے۔وزیر بلدیات شہرام ترکئی سمیت محکمہ سیاحت کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔سینئر وزیر نے یوتھ ہاسٹل کے مختلف حصے دیکھے اور ہاسٹل کو فعال بناکر نوجوانوں کے لئے تمام مثبت سرگرمیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ دونوں وزراء نے  مانور ویلی، گھنول ویلی، وادی کاغان ناران کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا-۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقوں کے دورے کا مقصد دنیا کو یہ خوبصورت وادیاں دکھانا ہے۔شہرام ترکئی نے کہا کہ سیاحوں کے لئے ان جنت نظیر وادیوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔سینئر وزیر نے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ حکام کو سیاحتی سیزن کے موقع پر سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔بہترین ٹریفک مینجمنٹ پلان اور صفائی کی صورتحال ہر حال میں یقینی بنانا ہوگا۔

رواں سال 17 لاکھ سیاحوں کی آمد کاغان ناران کی طرف متوقع ہے۔ان سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرکے صوبے کا ایک بہتر امیج ملک اور دنیا کو پیش کریں گے