317

حیات آباد میں سرگرم موٹر سائیکل لفٹر گروہ گرفتار

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تاتارا کے علاقے میں عرصہ دراز سے سرگرم تین رکنی موٹر سائیکل لفٹر گروہ کو گرفتار کرلیا ملزموں نے ابتدائی تفتیش کے دوران فقیر آباد کی حدود سمیت کئی علاقوں میں موٹر سائیکل لفٹنگ سمیت دیگر متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

 اے ایس پی حیات آباد نجم الحسنین کو اطلا ع ملی کہ موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث گروہ تھانہ تاتارا کی حدود میں موجود ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ تاتارا شاہ جہان آفریدی پر مشتمل خصوصی ٹیم نے فوری کاروائی کرکے رحمان ولد فیض محمد،عمر ولد میر محمد ساکنان فقیر آباد اور ذیشان ولد سفارش سکنہ شنواری ٹاؤن کو گرفتار کر لیا گرفتارتینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران تھانہ فقیر آباد سمیت دیگر علاقوں میں موٹر سائیکل چوریاں کرنے کا اعتراف کرلیا۔