376

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد: یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

عید پر حکومت کی جانب سے عوام کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ ملنے والا ہے، اور  یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 85 پیسے اور مٹی کا تیل بھی 12 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق وزیر اعظم کی مشاورت سے ہوگا۔