89

افغانستان کا سری لنکا کےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کارڈف: کرکٹ ولڈ کپ کے ساتویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کارڈف میں کھیلے جارہے افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ ولڈکپ کے ساتویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، افغانستان کو پہلے میچ میں آسٹریلیا جب کہ سری لنکا کو نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی۔