144

عید پر یہ نئے انداز کی پڈنگ بنائیں

 اس بار عید پر کیوں نہ مشرق وسطیٰ کے ملک لبنان کی روایتی رائس پڈنگ بنائی جائے، جوزیادہ مختلف تو نہیں، مگر ذائقہ دار ضرور ہے۔

اجزاء

سفید چاول ایک کپ

صاف پانی 2 کپ

تازہ خالص دودھ 3 کپ

چینی ایک کپ (تاہم میٹھے کی اپنی خواہش کے مطابق اس میں تبدیلی کی جاسکتی ہے)

جائفل جاوتری (Nutmeg) چائے کا 1/4 چمچ

کشمش آدھا کپ

عرق گلاب ایک چائے کا چمچ

عرق اورینج بلاسم ایک چائے کا چمچ (صوابدیدی)

ترکیب

چاول کو صاف پانی سے دھونے کے بعد ایک برتن میں 2 کپ پانی کے ساتھ ہلکی آنچ پر 15 سے 20 منٹ تک پکائیں۔

اس کے بعد اس میں دودھ ملاکر اسے مکس کریں۔

جب چاول دودھ سے مل کر موٹے ہوجائیں تو اس میں کشمش، جائفل جاوتری اور عرق گلاب ملالیں۔

ان تمام اجزاء کو چاول میں مکس کریں، اور اس وقت تک پکائیں، جب تک چاول نرم نہ ہوجائیں۔

بعد ازاں چولہے کو بند کردیں، اور کچھ دیر بعد چاول نکال کر پیش کریں۔

چاہیں تو گرما گرم چاول کھائیں، چاہیں تو انہیں ٹھنڈا کرکے پیش کریں، اور اگر موڈ ہو تو اس میں جیلی اور دیگر ڈرائی فروٹ بھی شامل کریں۔