148

محمد حفیظ کا مونچھوں کا اسٹائل شائقین کو بھا گیا

برسٹل: قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا مونچھوں کا اسٹائل شائقین کرکٹ کو بھا گیا۔

ورلڈ کپ کی ٹاپ فیورٹ انگلینڈ کو شکست دے کر پاکستانی ٹیم کا مورال خاصا بلند ہو گیا ہے، فرصت کے لمحات میں کھلاڑی نہ صرف خوب انجوائے کر رہے ہیں بلکہ  محمد حفیظ نے آج کل تاؤوالی مونچھوں کا اسٹائل بنا رکھا ہے جسے وہ ہر وقت تاؤ دے کر رکھتے ہیں اور ان مونچھوں کو مزید بڑا کرنے کے لئے خوب تیل بھی لگا رہے ہیں۔

مونچھوں کے نئے سٹائل نے محمد حفیظ کی لکس میں خاصی تبدیلی آ گئی ہے، محمد حفیظ نے بڑی بڑی مونچھوں والی تصویر ٹویٹر پر بھی لگائی ہے جسے ان کے پرستاروں نے نہ صرف خوب پسند کیا ہے۔ بلکہ آل راﺅنڈر کے مونچھوں کے نئے اسٹائل کو بھی۔