129

چین کا خلاء میں راکٹ بھیجنے کا کامیاب تجربہ 

بیجنگ۔چین نے سمندر سے خلاء میں راکٹ بھیجنے کا کامیاب تجربہ کر کے دنیا کے تیسرے ملک کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے لونگ مارچ 11 راکٹس کو ایک بحری جہاز کے لانچ پیڈ سے خلا میں روانہ کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع تھا جب چین نے خلا میں راکٹ بھیجنے کے لیے سمندر میں موجود پلیٹ فارم کا سہارا لیا اور تجربے کے دوران 7 راکٹس کو خلا میں بھیجا گیا۔ان میں سے 5 راکٹ کمرشل بنیادوں کے لیے ڈیزائن کیے گئے تھے جبکہ 2 راکٹ میں تجرباتی پے لوڈ خلائی تحقیق بھیجے گئے۔اس کامیابی کے بعد امریکا اور روس کے بعد چین ایسا کرنے والا تیسری عالمی طاقت بن گیا ہے جو کہ سمندر سے خلا میں راکٹ لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سمندر سے خلا میں راکٹ لانچ کرنے سے لاگت کم ہوتی ہے جبکہ تجربہ ناکام ہونے پر نقصان کا خدشہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

چین اس وقت واحد ملک ہے جس کے پاس سمندر سے خلا میں راکٹ لانچ کرنے کے لیے پلیٹ فارم موجود ہے اور لانچ ٹیکنالوجی مکمل طور پر اس کی اپنی ہے۔اس سے قبل امریکا اور وس کی جانب سے سمندر سے جو راکٹ خلا میں بھیجے گئے ان کے لیے پلیٹ فارمز مختلف ممالک کے تعاون سے تیار کیے گئے اور 2014 سے ان پر کام بند کردیا گیا۔