553

فوجی بجٹ میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد۔وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2019-20کے عسکری بجٹ میں  اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔منگل کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ مالی سال-20 2019 کے دوران پاکستان کے فوجی بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا اور یہ گزشتہ سال کے 1150 ارب روپے پر مستحکم رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی بجٹ کے حوالے سے وہ عمران خان اور عسکری قیادت بالخصوص آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔قومی خود مختاری ہر شے پر مقدم ہے، حکومت یقینی بنائے گی کہ پاک فوج کی صلاحیت میں کمی نہ آئے۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے پاک فوج نے ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر اپنے اخراجات میں کمی لانے کا اعلان کیا تھا۔