444

بجٹ کی حمایت کیلئے حکومت بی این پی کو منانے میں ناکام

اسلام آباد۔بجٹ کی حمایت  کے لئے حکومت بی این پی(مینگل) کو منانے میں ناکام ہوگئی۔رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔  وزیردفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی وفد  نے   بی این پی(مینگل) کے سربراہسردار اختر مینگل  سے ملاقات کی۔

بی این پی نے اپنے چھ نکات پر عمل درآمد کے لئے ٹھوس یقین دہانی مانگ لی،اخترمینگل نے کہاکہ  ایک سال مکمل ہونے کو ہے۔ ابھی تک چھ نکات پر عمل درآمد کا آغاز ہی نہیں ہوسکا۔  پرویز خٹک نے تسلیم کیا  کہ مطالبات پورے نہ کر سکے۔

  اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔  زرائع کے مطابق بی این پی نے بجٹ کی حمایت کی یقین دہانی سے معذرت کرلی۔ حکومتی وفد نے مشاورت کے بعد دوبارہ ملاقات کا کہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔