476

جنوبی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ

لدھا۔جنوبی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو ایف سی اہلکار سمیت 3افرادجاں بحق جبکہ 2اہلکار زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے میشتہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہو اہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے میں دو ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایک راہگیر جاں بحق ہو گیا ہے۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں دو ایف سی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔