530

پراسیکوشن عملے کیلئے عدالتی طرز پر جوڈیشل الاؤنس کا مطالبہ

پشاور۔آل پاکستان کلرک اسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے صوبے میں تعینات پراسکیوشن عملے کیلئے عدالتی طرز پر جوڈیشل الاؤنس اور دیگر مراعات کا مطالبہ کیا ہے اپیکا کے مرکزی چیئرمین محمد اسلم اورصوبائی صدر سریر خان کے زیر نگرانی ایک اجلاس میں کہا گیا کہ پراسکیوشن محکمہ سروس سٹرکچر اور دیگر مسائل کا شکار ہے۔ 

جس پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی تاہم ملازمین اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ محکمے کے ملازمین کوسپیشل پراسکیوشن الاؤنس سے بھی محروم رکھا گیا ہے اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر پراسکیوشن عملے کیلئے عدالتی طرز پر جوڈیشل الاؤنس اور دیگر مراعات کا فوری اعلان کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔