249

پشاور میں موبائل سنیچرز گروہ گرفتار

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ضلع بھر میں سرگرم موبائل سنیچرز گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے تین افغان باشندوں سمیت 5رکنی مسلح رہزن گروہ کو گرفتار کر لیاگروہ میں شامل دو افراد کا تعلق شہر کے نواحی علاقوں سے ہے گروہ طالبعلموں کو نشانہ بناتے تھے ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیا جبکہ چھینے گئے موبائل فونز ہمسایہ ملک افغانستان سمگل کرنے کا انکشاف کے ہے۔ 

ملزموں کی نشاندہی پر 45 فونز برآمد کر لئے گئے اس ضمن میں گزشتہ روز ایس پی کینٹ وسیم ریاض نے ایس ایچ او تہکال شہریار خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ   ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے طالب علموں سے موبائل فون چھیننے کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی نگرانی میں ڈی ایس پی ٹاؤن ارشد خان اور ایس ایچ او تھانہ تہکال شہر یار احمد پر مشتمل تشکیل دی ٹیم گزشتہ روز کاروائی کرکے تین افغان باشندوں سمیت 5 خطر ناک موبائل سنیچر ز عامر ولد خلیل،شان ولد خورشید اور (ریسور) لعل محمد ولد عمر خان ساکنان افغانستان،شہاب ولد فقیر محمد سکنہ حسین چوک اور فراز ولد عبد العلی سکنہ خٹک کالونی کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے تھانہ پشتخرہ،تھانہ خزانہ،تہکال، شہید گلفت حسین،تھانہ پہاڑی پورہ،تھانہ ٹاؤن اور دیگر مختلف تھانوں کی حدود میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے 45 عدد مسروقہ موبائل فونز برآمد کرلئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔