96

ورلڈکپ: انگلینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری

ٹاپ 4 میں شامل ہونے کے لیے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہیں جہاں ویسٹ انڈیز کی میزبان ٹیم کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں ایک مرتبہ پھر آندرے رسل، شیرن گیبریئل اور ایون لوئس کی واپسی ہوئی۔

دونوں ٹیمیں ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور دونوں کو ہی جارح مزاج بلے بازوں کی خدمات حاصل ہیں۔

ورلڈکپ سے قبل آئرلینڈ میں ہونے والی سہ فریقی سیریز کے فائنل میں بلاشبہ ویسٹ انڈیز کو بنگلہ دیش سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں اس نے پاکستان ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی تھی۔

ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والا اس کا گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

دوسری جانب انگلینڈ نے اب تک ایونٹ میں 3 میچز کھیلے ہیں جس میں اس نے 2 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میں اسے پاکستان کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 14 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔