588

شاہراؤں پر اوور لوڈنگ ٗ ترازو نصب کرنیکی ہدایت

پشاور۔وفاقی وزارت مواصلات نے ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا حکومت کو قومی شاہراؤں پر اوور لوڈنگ کی روک تھام کے لئے ترازوں نصب کرنے کی ہدایت کی ہے اس سلسلے میں وفاقی وزارت مواصلات کی جانب سے صو بائی حکومت کے نام مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت قومی شاہراؤں پر اوورلوڈنگ کی روک تھام کے لئے نیشنل ہائی ویز اتھارٹیز کے ساتھ مکمل تعاون کریں مراسلے میں کہا گیا ہے۔

 کہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت اوورلوڈنگ سے متعلق کیسز نمٹانے کے لئے مقامی مجسٹریٹ نامزد کرنے کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی اور نیشنل ہائی وے پولیس کو مقامی پولیس کی مدد فراہم کی جائے اس طرح سیمنٹ، کھاد، سٹیل اور کرش سٹون سے بھرے بڑے بڑے ٹرلرز کے لئے نیشنل ہائی ویز پر ترازو سٹیشنز قائم کئے جائیں اور اس حوالے سے وزن کے لئے مقررہ حد پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور اس کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔