509

 مریم نواز کے خلاف دائر درخواست پر سماعت

اسلام آباد۔الیکشن کمیشن میں مسلم  لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف  دائر درخواست پر سماعت(آج) بروز پیر کو ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر  مریم نواز کے خلاف  دائر درخواست پر  چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت  کرے گا، مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف درخواست  پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء  ملیکہ بخاری نے دائر کر  رکھی ہے۔