569

 پاک بھارت میچ کو جنگ نہ کہا جائے،  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

مانچسٹر۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  کہا ہے کہ   پاک بھارت میچ کو جنگ نہ کہا جائے۔ اتوار کو مانچسٹر میں کھیلے  گئے پاک بھارت میچ کو دیکھنے کے لیے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اولڈ ٹریفورڈ گراونڈ پہنچے  جہاں پر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے  شاہ محمود قریشی نے قومی ٹیم کی جیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،

ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک میچ ہے اس کو جنگ نہ کہا جائے۔انہوں نے کہا کہ جیت کے لیے ٹیم کا عزم بلند ہونا چاہیے، پوری قوم توقع کر رہی ہے کہ پاکستان اس بار ورلڈ کپ کی تاریخ بدلے گا۔