786

مریم نواز، بلاول بھٹو کی ملاقات سیاسی حلقوں میں زیر بحث 

 لاہور۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کے درمیان جاتی امراء رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات سیاسی حلقوں میں موضوع بحث رہی، حکمران جماعت کے رہنماؤں نے بھی ملاقات کامختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیاسی حلقو ں میں مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات موضوع بحث رہی اور اس پر اپنی اپنی دانست کے مطابق تجزیہ کیا جاتا رہا۔سیاسی حلقوں کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی۔

 اہم ملاقات میں عدم موجودگی پر چہ مگوئیاں کی جاتی رہیں۔ دوسری جانب حکمران جماعت کے رہنمابھی اس ملاقات پر مختلف پہلوؤں سے اپنی رائے کا اظہار کرتے رہے اور ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ (ن) میں تقسیم واضح ہوتی جارہی ہے۔ اس ملاقات سے حکمران جماعت کو نہیں بلکہ سیاسی طور پر دونوں جماعتوں کونقصان ہوگا۔