226

پشاور،محکمہ انسداددہشت گردی کی کاروائی دہشت گرد گرفتار

پشاور۔پشاور میں محکمہ انسداددہشت گردی نے جنرل بس سٹینڈ میں کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی گرفتاری پر پانچ لاکھ روپے انعامی رقم مقرر کی گئی تھی۔

محکمہ انسداد دہشت گردی نے خفیہ اطلاع پر جنرل بس سٹینڈ پشاور میں کاروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ زیر حراست ملزم ساجد2008 میں متنی کے علاقے میں پولیس پر حملے میں ملوث تھا۔ حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

 ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم جنگریز سے ہے۔ ملزم کی گرفتاری پرصوبائی حکومت نے 5 لاکھ روپے انعام مقرر کرکرھا تھا۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔