484

 سوئی گیس گھریلو کنکشنزکی فراہمی پر عائد پابندی ختم 

لاہور۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے گھریلو کنکشنزکی فراہمی پر عائد پابندی ختم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا کی ہدایت پر ایس این جی پی ایل نے گھریلو کنکشنز دینے پر پابندی عائد کر دی تھی جس کے بعد محکمے کی جانب سے ڈیمانڈ نوٹسز کے اجراء اورکنکشنز کی فراہمی کا کام روک دیا گیا تھا۔

 اوگرا کی جانب سے دوبارہ پابندی اٹھا لی گئی ہے جس کے بعد محکمے نے گیس کنکشنز کی فراہمی کیلئے سروے کا کام شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہو رریجن میں ہزاروں کی تعداد میں درخواستیں جمع ہیں جن پر ڈیمانڈ نوٹس جاری ہو چکے ہیں۔