495

 ایپکا کا ملک بھر میں بجٹ کیخلاف احتجاج کا فیصلہ 

پشاور۔ایپکا نے کل بدھ کے روز ملک بھر میں بجٹ کے خلاف  احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اس بات کافیصلہ ایپکا کی مرکزی اور صو بائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا اس سلسلے میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا اور سر کاری دفاتر میں مکمل ہڑتال ہو گی۔

ایپکا پشاور کے صدر ممتاز علی نے کہا ہے کہ ہم گریڈ ایک سے 22 تک تمام ملازمین کے حقوق کی جدو جہد کر رہے ہیں اور ان کو ان کا حق دلا کر رہیں گے انہوں نے کہا کہ حکو مت نے بجٹ میں جو ظالمانہ فیصلے کئے ہیں ا س سے سر کاری ملازمین کی کمر تو ڑ کر رکھ دی گئی ہے۔