175

بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

 لارڈز۔بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نا م کر دیا، بابر اعظم ایک ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے، انہوں نے جاوید میانداد کا زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

 جاوید میانداد نے992 1کے ورلڈ کپ میں 437رنز بنائے تھے، بابر اعظم 474رنز بنا کر جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑا، گزشتہ روزبنگلہ دیش کے خلاف بابر اعظم نے98گیندوں پر96رنز کی باری کھیلی اور حریف باولر محمد سیف الدین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔اس طرح ورلڈکپ کے9میچز میں ایک سینچری اور4 نصف سینچریاں داغیں۔