107

سعودی عرب میں 75 فیصد ملازمتوں پر غیرملکی قابض

 ریاض۔سعودی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں 75.6 فیصد ملازمتوں پر غیر مْلکی افراد کا قبضہ ہے۔ سعودی ادارہ شماریات کی جانب سے شائع کردہ 2019ء کی پہلی سہ ماہی کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ مملکت میں اس وقت مجموعی کارکنان کی گنتی 1 کروڑ 27 لاکھ 65 ہزار ہے جن میں سے مرد کارکنان کی گنتی 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزارہے جو کْل افرادی قوت کا 82.2 فیصد ہیں جبکہ برسر روزگار خواتین کی گنتی 22 لاکھ 70 ہزار نوٹ کی گئی جو کْل افرادی قوت کا 17.8 فیصد ہیں۔

مملکت میں موجود سعودیوں کی گنتی 31 لاکھ 12 ہزار ہے جس میں سے مردوں کی گنتی 65.4 فیصد کی شرح کے ساتھ 21 لاکھ ہے جبکہ خواتین کی گنتی 34.4 فیصد کی شرح کے ساتھ 10 لاکھ کے لگ بھگ بنتی ہے۔ مملکت میں 24 فیصد نوکریوں پر سعودی باشندے قابض ہیں۔ مجموعی افرادی قوت میں سے سعودی مردوں کی گنتی 16 فیصد جبکہ سعودی خواتین کی گنتی 8.4 فیصد ہے۔ مملکت میں موجود کارکنان میں سے 30 سے 35 سال کے افراد کی گنتی 18.5 فیصد، 35 سے 39 سال کی 17.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔