98

قندوزمیں فضائی اور زمینی کاروائیاں

قندوز۔افغان فورسز نے شمالی صوبے قندوزمیں فضائی اور زمینی کاروائیوں کے دوران20انتہاپسندوں کو  ہلاک کردیا ہے،فوج کے شمالی ریجن کے ترجمان غلام حضرت کریمی نے کہا ہے کہ گزشتہ رات قندور کے ضلع امام صاحب میں افغان طیاروں نے طالبان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 20انتہاپسند ہلاک اور10زخمی ہوئے۔

تاہم انہوں نے سرکاری فورسز کے جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا،طالبان کی کاروائیوں کے باعث علاقے سے سینکڑوں خاندان دیگر محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں،جبکہ انتہاپسند ان خالی مقامات کوفورسز کے خلاف استعمال کرتے ہیں،طالبان نے اس واقع پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔