212

ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر عامر خان کا کوہلی کیلئے پیغام

ممبئی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ورلڈ کپ میں شکست کے بعد بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھارتی کپتان کوہلی کے نام پیغام لکھا ہے۔

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر جہاں پورا بھارت افسوس کررہاہے وہیں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھی بھارتی کپتان کوہلی کو ٹوئٹر پر دلاسہ دیتے ہوئے لکھا ویرات! بدقسمتی سے آج ہمارا دن نہیں تھا۔

مسٹر پرفیکشنسٹ نے لکھامیرے لیے انڈیا پہلے ہی ورلڈ کپ جیت چکاتھا جب اس نے رینکنگ چارٹ پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔ عامر خان نے بھارتی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا میری خواہش تھی کہ میچ کے دوران بارش نہ ہو تاہم نتیجہ مختلف آیاہے۔ لیکن کوئی بات نہیں آپ سب بہت اچھا کھیلے۔