219

خیبر پختونخوا میں بارشیں شروع ہونے کا امکان 

پشاور۔خیبر پختونخوا میں بارشوں اور تیز ہو۱ؤں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے مر اسلے کے مطابق بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جمعہ سے جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مراسلے کے متن کے مطابق خیبر پختو نخوا کے مختلف اضلاع ملا کنڈ،ہزارہ،پشاور اور کوہا ٹ ڈویژن سمیت بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان مو جو د ہے،تما م ضلعی انتظامیہ، ریسیکیو 1122اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی،سیاحوں کو موسم کی پیشگی صورت حال سے آگاہ کیا جائے،کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی  ہیلپ لائن 1700 پردیا جا ئے۔