204

وزیر اعلیٰ کے مشیر اجمل خان وزیر کا روزنامہ آج کے دفاتر کا دورہ

پشاور۔وزیراعلیٰ کے مشیر برائے قبائلی اضلاع اورصوبائی حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے قبائلی اضلاع کی جامع ترقی کے لیے ریکار ڈ رقم مختص کرکے سترسالہ محرومیوں کے ازالہ کی طرف پیشقدمی شروع کردی ہے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے بعدسے علاقہ میں تعمیر وترقی کانیا دورشروع ہوگا کمیشن اورکرپشن کاکلچر دفن کردیاہے عمران خان اورمحمودخان کی قیادت میں خیبرپختونخوا کی دیرینہ محرومیوں کاازالہ کیاجائے گا۔

 وہ گذشتہ روز روزنامہ آج کے دورے کے موقع پر بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہاکہ ماضی میں قبائلی علاقوں کا بدترین استحصال کیا گیا فاٹا سیکرٹیریٹ اربوں روپے کے فنڈز کاقبرستان بنا ہواتھا مٹھی بھر لوگوں نے پورے سسٹم کو یرغمال بنایاہواتھا مگر آج اس علاقہ کے لوگوں کو بھی بنیادی آئینی حقوق دیئے جاچکے ہیں ریکارڈ ترقیاتی فنڈز مختص کرکے اس کی مانیٹرنگ براہ راست وزیر اعلیٰ محمود خان کررہے ہیں۔

تمام قبائلی خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ فراہم کیے جارہے ہیں خیبرپختونخوا اور مرکز نے قبائلی اضلاع کے لیے تین فیصد اضافی فنڈزکاوعدہ پورا کردیاہے پنجاب بھی جلد اپنا حصہ ڈال دے گا تاہم پی پی پی کی سندھ حکومت مکمل طورپر انکار ی ہے جو بلاول بھٹو کی دوغلی سیاست کامنہ بولتا ثبوت ہے ایک طرف وہ قبائلی عوام کے حقوق کاٹھیکیدار بننے کی کوشش کررہے ہیں دوسری طرف ان کی حکومت قبائلی اضلاع کو اضافی فنڈز کی فراہمی سے بھاگ رہی ہے۔

 ان لوگوں کااصل چہرہ عوام نے دیکھ لیاہے اور قبائلی اضلاع کے عوام بھی بیس جولائی کو ان کو بری طرح سے مسترد کردیں گے انہوں نے کہاکہ ملک میں احتساب کاعمل جاری رہے گااور حکومت کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی عمران خان کی قیادت میں ملک جلد اوپر اٹھے گا کیونکہ ان کانہ تو کوئی ذاتی ایجنڈ اہے نہ ہی کوئی مفاد ان کے خلاف سارے چور اکٹھے ہوگئے ہیں مگر قوم ان کے جھانسے میں آنے والی نہیں