299

خیبر پختونخوا میں اسلحہ لائسنس فیسوں میں اضافہ

پشاور۔ صو بائی حکو مت نے اسلحہ کی فیسو ں میں ردو بدل اور بعض فیسو ں میں اضافہ کر نے کا اعلامیہ جاری کیا ہے ٗ صو بائی محکمہ داخلہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق نام تبدیلی کی فیس دو ہزار سے بڑھا کر دس ہزار ٗ آل پاکستان اسلحہ لائسنس فیس دو سے بڑھا کر تین ہزار روپے ٗاسلحہ کا کاروبار ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر نے پر فیس 20 ہزارسے بڑھا کر 50 ہزارروپے ٗڈیلر شپ لائسنس فیس 50 ہزار سے بڑھا60 ہزارروپے ٗاسلحہ ساز ی لائسنس فیس 10 ہزار سے بڑھا ایک لاکھ20 ہزارروپے کر دی گئی ہے۔

 اسی طرح بعض نئی فیسیں بھی عائد کی گئی ہیں ان میں سیلز ایجنٹ مقرر کر نے کی فیس10 ہزارروپے ٗاسلحہ کی تبدیلی فیس ایک ہزار روپے ٗ اسلحہ بر آمد کر نے کی صورت میں 200 روپے فی رائفل اور فی کارتوس10 پیسے ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔