255

گیس چورو ں کے خلاف آپریشن شروع

پشاور۔منیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس محمودضیاء احمد کے احکامات پر سوئی گیس پشاوراورایف آئی اے کی ٹاسک فورس ٹیم کا غیرقانونی طورپرسوئی گیس استعمال کرنیوالوں کیخلاف خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں بلاامتیازآپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران جی ٹی روڈپرواقع غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیز رؤف ٹاؤن اوردلزاک روڈپرواقع گل گارڈن کے سوئی گیس کنکشنزبھی منقطع کردیئے۔

 ضلع کرک کے علاقے جٹھہ اسماعیل میں کڑپہ پلاسٹرآف پیرس کے ڈائریکٹ بائی پاس سمیت 4غیرقانونی پاوریونٹس اورولڈنگ ورکشاپس جبکہ35غیرقانونی کنکشنزمنقطع کرکے ایف آئی آر درج کر کے مقامی پولیس نے عبدالوہاب اورروخان زیب سمیت تین دیگرملزمان گرفتارکرلئے۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس پشاورنے کہاکہ ٹاسک فورس ٹیم نے پشاورکے مضافات احمدخیل،کگہ ولہ،تہکال،متھرہ،سوڑیزئی، ریگی، سفیدڈھیری،ارمڑ، بڈھ بیر،اچرکلے،بہادرکلے،مروزو،چغرمٹی اورچارسدہ روڈکے ملحقہ علاقوں میں آپریشن کے دوران 1ہزار350 فٹ غیرقانونی پائپ لائن، 153غیرقانونی کنکشنزاور51ٹمپرڈمیٹرمنقطع کرکے تھانہ بڈھ بیر،بھانہ ماڑی،انقلاب،سربند اورچمکنی میں ایف آئی آر درج کرانے کیلئے 9درخواستیں جمع کردی گئیں۔

ترجمانی سوئی گیس پشاورنے کہاکہ ٹاسک فورس ٹیم آپریشن کی کاروائیوں کی بدولت 39ملین روپے کی لاگت کا51ملین کیوبک فیٹ ایم ایم سی ایف گیس والیوم کاکھوج لگایاگیاجس کے باعث دیگرصارفین متاثرہورہے تھے۔