315

پشاور کے 7تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

پشاور۔چیف کیپٹل پولیس آفیسر پشاور محمد کریم خان نے 7اسٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کردیئے جبکہ خواجہ سراؤں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے ایس ایچ او تھانہ گلبہار کو حاضر کردیاجمعرات کے روز سی سی پی او پشاور کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق پولیس لائن میں تعیناتی کے منتظر سب انسپکٹر اختر حسین کو ایس ایچ او تھانہ تاتارا جبکہ انسپکٹر ہارون خان جدون کو ایس ایچ او تھانہ پھندو تعینات کیاگیا۔

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ پھندو سب انسپکٹر قاضی نثار کو ایس ایچ او تھانہ گلبہار ٗ ایس ایچ او تھانہ گلبرگ سب انسپکٹر نعمان خان کو ایس ایچ او تھانہ پشتہ خرہ، ایس ایچ او پشتہ خرہ سب انسپکٹر زاہد حسین کو ایس ایچ او تھانہ گلبرگ ٗپولیس بیورو آف انوسٹی گیشن (پی بی آئی) ہیڈ کوارٹرز پشاور کے سب انسپکٹر ریاض علی شاہ کو ایس ایچ او تھانہ شرقی تعینات کردیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق ناقص کارکردگی کی بناء پر ایس ایچ او تھانہ گلبہار انسپکٹر واجد شاہ کو لائن حاضر ہونے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔