227

میونسپل ملازمین کا احتجاجی تحریک شروع کرنیکا فیصلہ

پشاور۔آل میونسپل ورکرز یونین اور مزدور اتحاد میونسپل ورکز یونین کا مشترکہ اجلاس یونین آفس کوہاٹ میں ہوا جس میں چیئرمین ریاض‘جنرل سیکرٹری عباس سہل‘ اکبر خان‘ چوہدری اعظم‘ حاجی ارشاد احمد‘ ہنر خان‘ اول سعید اور مزدور اتحاد کے چیئرمین سید قیصر باچاہ جنرل سیکرٹری فضل محمود‘شاہد مغل‘ صدر قادر شیر‘ ملک نگار اور اشفاق حسن‘ پرویز‘ نے شرکت کی‘ شرکاء کا کہنا تھا کہ یونین عہدیداروں کے خلاف انتقامی کاروائیاں جاری ہیں ملازمین کے مسائل حل نہیں ہوئے بار بار کی یاد دہانی کے باوجود افسر ہٹ دھرمی کررہے ہیں۔

جس کیلئے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں ہیڈ آفس اور چاروں ڈویژنل آفس میں بینرز لگائے جائیں گے جس پر مطالبات درج کئے جائیں گے دوسرے مرحلے میں ڈبلیو ایس ایس پی ہیڈ آفس کے سامنے تین روزہ احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا اور تیسرے مرحلے میں سی ایم یو آفس کوہاٹی اور میں جلسہ ہوگا جلسے کے بعد جلوس نکالا جائے گا اور سی ای او کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔

اور چوتھے مرحلے میں مکمل ہڑتال کی جائے گی جس میں صفائی اور پانی بند کیا جائے گااور دفاتر کی تالہ بندی کی جائے گی۔ اجلاس میں دو کمیٹیاں بنائیں گئی ایک کمیٹی سی ای او سے ملاقات کرکے مسائل حل کرے گی اور دوسری کمیٹی ٹی ایم اے اور سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ سے ملاقات کرکے قیصر باچا کے مسئلے پر بات کرینگے۔