300

شیخ محمدی میں مشتعل افراد کاپولیس پارٹی پردھاوا

پشاور۔تھانہ بڈھ بیر کے علاقہ شیخ محمدی  میں مسلح گروپوں کو باہمی جھگڑنے سے منع کرنے پرمشتعل افراد نے پولیس پارٹی پردھاوابول دیااورایک کانسٹیبل کو زخمی کرکے پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچایاپولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔

نہ بڈھ بیرکے اسسٹنٹ سب انسپکٹربخت زمان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز ملزمان محمد ایوب ٗ محمدزبیر ٗ فیصل ٗ نوراسلام ٗ محمد اعجاز ٗ فیض محمد ٗ شاہ محمد ساکنان شیخ محمدی آپس میں کسی بات پر لڑرہے تھے اورایک دوسرے کو دھمکیاں دے رہے تھے۔

 کہ پولیس پارٹی نے موقع پر پہنچ کرانہیں چھڑانے کی کوشش کی جس پر ملزموں نے پولیس پارٹی کے ساتھ مزاحمت شروع کردی اورکانسٹیبل شوکت کی وردی پھاڑدی جبکہ سرکاری پک اپ کو بھی نقصان پہنچایاپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو اپنی تحویل میں لے لیااوران کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔