223

سڑکوں پر مال مویشیوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

پشاور۔ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر پشاور بھر میں غیر قانونی منڈیوں اور سڑکوں پر مال مویشیوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کر دی ہے۔

 جبکہ پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ مذکورہ پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو گرفتار کرے واضح رہے کہ عیدالاضحی کی آمد کے ساتھ ہی اندورن شہر گنج گیٹ اور کوہاٹی چوک سمیت دیگر علاقوں اور سڑکوں پر غیر قانونی طور پر مال مویشی فروخت کئے جاتے ہیں جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔