259

تاجروں کی کال پر ملک بھر میں آج شٹر ڈاؤن

پشاور۔ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں صنعت و تجارت کے شعبے میں اضافی ٹیکسز ٗ شناختی کی شرط عائد کرنے ٗ چھاپوں ٗ جرمانوں اور مختلف ٹیکسز میں اضافہ کے خلاف پشاور سمیت خیبر پختونخوا اور ملک بھر کی تاجربرادری کی کال پر آج ہفتہ کے روز مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا اس دوران تمام دکانیں بند رکھی جائیں گی جبکہ تاجر برادری احتجاجی جلسے و جلوس ٗ مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالیں گے۔

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمیت صوبے اور ملک کی اپوزیشن جماعتیں پہلے ہی تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر چکی ہیں  ادھر سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی نے تاجروں کی ملک گیر ہڑتال کے حق میں قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے اور تاجر تنظیموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سرحد چیمبر کے دفاتر بھی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے گزشتہ روز مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختونخوا کے صدر ملک مہر الٰہی نے واضح کیا کہ  حکومت کے ساتھ تاجروں کے مذاکرات کی خبریں محض افواہیں ہیں۔

 آج پورے پشاور خیبرپختونخوا اور ملک میں شٹر ڈاؤن ہوگا صوبائی حکومت کی جانب سے پھیلائی گئی خبروں میں کوئی صداقت نہیں  یہ باتیں انہوں نے پشاور کی تاجر تنظیموں کے  ہنگامی اجلاس میں کہیں اجلاس میں پشاور کے تمام بازاروں کی تاجر تنظیموں کے صدور جنرل سیکریٹریز اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔