اسلام آباد۔حکومت نے 15 جولائی کے بعد جامعات کو کھولنے پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ایچ ای سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا، حکومت کی طرف سے جامعات مزید بند نہیں رکھی جائیں گی
ایچ ای سی جامعات سے مل کر اپنی پالیسی خود بنائے گی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کا جامعات کے وائس چانسلرز سے ویڈیولنک پر اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایچ ای سی نے جامعات سے سفارشات طلب کرلیں۔ذرائع کے مطابق ایس او پیز کے ساتھ جامعات کھولی جائیں گی۔