اسلام آباد۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاہے کہ حج کی محدود پیمانے پر ادائیگی کے سعودی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،یہ فیصلہ شریعت کے حکم اور موجودہ حالات کے عین مطابق ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ شریعت کے حکم اور موجودہ حالات کے عین مطابق ہے،سعودی وزیر حج نے اعلان سے پہلے ہمیں اعتماد میں لیا، جسکے لئے ہم شکر گذار ہیں۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ عالم اسلام کے حجاج کرام کو کرونا وبا سے بچانے کیلئے ایک مشکل مگر دانشمندانہ اقدام ہے،دنیا بھر میں جاری اس موذی وبا کے پھیلاؤکی روک تھام کیلئے سعودی فیصلے کی تائید کرتے ہیں،وزارتِ مذہبی امور نے پاکستانی حجاجِ کرام کو رقوم کی واپسی کا فیصلہ کر لیاہے،ضروری امور طے کرنے کے بعد حجاج کرام کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع کر دی جائے گی،واضح رہے کہ پاکستانی حجاج کو رقوم کی واپسی کیلئے طریقہ کار کا اعلان آج کیا جائے گا۔
دوسری طرفسعودی وزیر صحت اور وزیر حج عمرہ نے کہا ہے کہ ’حج پر جانے سے پہلے اور حج کرنے کے بعد عازمین کا مکمل طبی معائنہ ہوگا حج کے بعد عازمین کوخو داپنے گھروں میں قرنطینہ کرنا ہوگا اور 65 سال سے زاہد عمر والے افراد کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی بیرون ملک سے بھی کسی حاجی کوآنے کی اجازت نہیں ہوگی اس سال انتہائی محدود تعداد میں عازمین کو حج کی اجازت ہوگی، محتاط اندازے کے مطابق حجاج کی کل تعداد 10 ہزار سے زیادہ نہیں ہوگی۔‘اورمستقل بیماریوں سے محفوظ افراد کو ہی حج کی اجازت ہو گی اور ’وبائی امراض سے پاک حج موسم کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے حج کو وبائی امراض سے پاک رکھنے کے لیے ہمارے پاس طویل تجربہ ہے۔