پشاور۔ٹاؤن ون انتظامیہ نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے پردہ باغ میں قائم شادی ہال کو مسمار کرکے وسیع اراضی کو شالیمار گارڈن میں ضم کر دیا ٹی ایم اوسلیم خان 'ا سسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان' ٹی او آر ٹاؤن ون ریاض اعوان اے ٹی او آر ایازدرانی اور چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر قیصر باچہ کے ہمراہ پردہ باغ کی اراضی کی عمارت کو گراکر شالیمار گارڈ ن میں شامل کردیا گیا ہے۔
اس موقع پر ٹاؤن ون کے ٹی ایم او سلیم خان نے کہاکہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کارروائی کی گئی ہے اس سلسلے میں سیکرٹری بلدیات اور ڈپٹی کمشنر پشاور کا ساتھ دینے پر انکے مشکورہیں اور انکی زیر سرپرستی اور کاوشوں کی بدولت کارروائی بروقت عمل میں لائی گئیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی انکا تعاون حاصل رہے گا۔