پشاور۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث مزید 11افراد چل بسے ٗ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 640 نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 24ہزار 943ہوگئی ہے جن میں 11ہزار 804 صحت یاب ہو چکے ہیں ٗ اموات کی تعداد 890تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں 5ٗ مردان ٗ سوات ٗ بونیر اور کوہاٹ میں ایک ایک ٗ جبکہ باجوڑ میں 2افراد لقمہ اجل بنے ٗ گزشتہ روز 355مریضوں نے مہلک وائرس کو شکست دی ہے ٗ پشاور میں متاثرہ 5605مریضوں میں 4631مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔