پولیس پرپتھراؤکرنے والے30مظاہرین گرفتار ٗ اسلحہ برآمد

پشاور۔پشاورپولیس نے عامرے دہ تہکال کے حق میں پرتشددمظاہرے کرنے والوں کے خلاف گرینڈآپریشن شروع کردیاہے اورمختلف مقامات پرپولیس پرپتھراؤ اورہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں 30سے زائدمظاہرین کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاہے جمعہ کے روزپشاورکے مختلف مقامات پرمشتعل مظاہرین نے سانحہ تہکال کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اورپولیس کے خلاف نعرہ بازی کی جبکہ اس موقع پرمشتعل مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤکیا۔

اورتھانہ تہکال پردھاوابھی بولااورتوڑپھوڑکی جبکہ ایک موٹرسائیکل کو آگ لگادی جبکہ بعض دیگرمقامات پرہوائی فائرنگ بھی کی جس پرپولیس نے 30سے زائدمظاہرین کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاہے پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں بیشترافغان باشندے شامل ہیں جن سے اسلحہ برآمد ہواہے۔