سانحہ تہکال ٗ صوبائی حکومت کاجوڈیشل انکوائری کیلئے ہائیکورٹ سے رابطہ

پشاور۔خیبرپختونخواحکومت نے تہکال واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے کمیشن بنانے اورجج کی نامزدگی کیلئے پشاورہائیکورٹ سے رابطہ کرلیاگزشتہ روز صوبائی حکومت کی جانب سے رجسٹرارپشاورہائیکورٹ کو جاری مراسلے کے مطابق تہکال میں رذیع اللہ عرف عامرے پر پولیس تشدد اور بعد میں اسکی برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے سے نہ صرف لوگوں میں اشتعال پایاجاتا ہے۔

 بلکہ اس واقعہ کو میڈیا نے بھی ہائی لائٹ کیا ہے لہذا صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک رکنی جوڈیشل کمیشن بنائی جائے گی جو پشاور ہائیکورٹ کے جج پر مشتمل ہوگی مراسلے میں پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ سے جج نامزد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

تاکہ تحقیقات کرکے اس واقعہ کے اصل محرکات اور وجوہات کو سامنے لایاجاسکے اوراصل ذمہ داران کا تعین کیا جاسکے کمیشن مستقل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنی سفارشات بھی پیش کرے گی واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا تھا جبکہ اس حوالے سے اب پشاورہائیکورٹ کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔