پشاور۔خیبر پختونخوا میں کورونا کے حملوں میں پھر تیزی آ گئی صوبے میں ایک روز میں 24افراد چل بسے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 914ہوگئی ٗ 437نئے کیسوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 25ہزارسے تجاوز کر گئی ہے
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں 10لقمہ اجل بن گئے ٗ نوشہرہ میں 4اور سوات میں 2چل بسے ٗ صح مند افراد کی تعداد 12ہزار 149ہوگئی ہے ٗ واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت میں سب سے زیادہ 441افراد جاں بحق اور 8ہزار 827متاثر ہوئے ہیں جن میں 4677 صحت یاب ہو چکے ہیں۔