پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے نویں اور گیارویں جماعت کے طلبہ کو اگلی جماعتوں میں پروموٹ کرنے کیلئے پالیسی تیار کر لی ہے جس کے مطابق نویں اور گیارویں جماعت کے طلبہ کو بغیر نمبروں کے پروموٹ کیا جائیگا اور آئندہ سال دسویں اور گیارویں کے حاصل کردہ نمبروں کو نویں اور گیارویں کی ڈی ایم سیز میں شامل کیا جائیگا یعنی ایک طالب علم نے دسویں یا بارویں میں 400ٗ 400 نمبر حاصل کئے اتنے ہی نمبر نویں اور گیارویں میں شامل کئے جائینگے تاہم ان سفارشات کی حتمی منظوری 2جولائی کے فیڈرل اجلاس میں دی جائے گی
2جولائی کو سکول کھولنے یا نہ کھولنے کے ایجنڈے میں مذکورہ نقطہ بھی ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے ٗ واضٗح رہے کہ اس سال میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز بھی نہیں ہونگے ٗ فیڈرل سے منظوری کے بعد سفارشات کو صوبائی کابینہ سے بھی منظور کرایا جائیگا جس کے بعد تعلیمی بورڈز مزید پیش رفت کرینگے۔