ایف آئی اے نے عامر تہکالی کی ویڈیوز پر تحقیقات کا آغاز کر دیا

پشاور۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) عامر تہکالی کی شراب کی نشہ میں دھت اور پولیس تشدد کی ویڈیوز پر تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ ابتدائی طور پر دو افراد کو حراست میں لے لیاگیا سپیشل انوسٹی گیشن  ٹیم معطل ہونیوالے دونوں ایس ایچ اوز، تینوں پولیس اہلکار، تھانہ ٹاؤن کے ڈی ایس پی کا بیان آج قلمبند کریگی 

جبکہ سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے معطل ہونے والے اہلکاروں کے بیانات قلمبند کرنے کے حوالے سے جیل بھی جائینگے اور جیل حکام کو اس ضمن میں آگاہ کردیاگیا ہے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بھی ویڈیو کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں اور ویڈیو کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اپنی رپورٹ صوبائی اوروفاقی حکومتوں کو ارسال کریگی۔