سانحہ مچھ، لواحقین پیاروں کی تدفین کردیں، کوئٹہ جلد آؤنگا، وزیراعظم کی اپیل 

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مچھ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے میتوں کی تدفین کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لواحقین اپنے پیاروں کی تدفین کریں تاکہ ان کی روحوں کو سکون مل سکے۔  

 سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہیں۔

 جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ کا احساس ہے، آپ کا درد جانتا ہوں اور آپ کے مطالبات کا احساس ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سانحہ مچھ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملنے جاؤں گا اور بہت جلد کوئٹہ کا دورہ کروں گا۔

 لواحقین سے درخواست ہے اپنے پیاروں کی تدفین کریں تاکہ ان کی روحوں کو سکون مل سکے۔