راولپنڈی:حزب وحدت اسلامی افغانستان کے سربراہ استاد کریم خلیلی نے منگل کو جی ایچ کیو میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
آئی ا یس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی، خطے میں امن واستحکام، ترقیاتی منصوبوں اور افغان امن عمل سے گفتگو کی گئی۔
پاک فوج کے سربراہ نے کہاکہ افغانستان میں امن کا مقصد پاکستان میں امن ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایک مستحکم، خوشحال افغانستان نہ صرف افغانستان کیلئے بلکہ پاکستان کے بھی قومی مفاد میں ہے۔
کریم خلیلی نے افغان امن عمل اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے آرمی چیف کے وژن کی بھی تعریف کی۔