اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہاہے کہ مذہب کی آڑ میں کسی کو سیاسی مفادات حاصل نہیں کرنے دیں گے۔
عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے نبھائیں گے۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کی تحریک کے دوران امن و امان یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو اہم ہدف سونپ دیا ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مدارس کے طلبا کو احتجاج میں شامل ہونے سے روکنے کی تجاویز پر بھی مشاورت کی گئی۔
وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم اجلاس بلا لیے ۔
وزیر داخلہ نے علما اکرام کا بھی اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے جبکہ حکومتی کمیٹی کا اہم اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔
اجلاس میں پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک کے دوران امن و امان کے قیام پر لائحہ عمل طے ہوگا۔
الگ الگ بلائے گئے اجلاس میں حکومتی ترجیحات کے حوالے سے علماء کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
علماء کرام کے ساتھ باہمی مشاورت کر کے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ مذہب کی آڑ میں کسی کو سیاسی مفادات حاصل نہیں کرنے دیں گے۔
عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے نبھائیں گے۔