ملک میں کرونا وائرس سے ایک دن میں مزید 46 افرادجان کی بازی ہار گئے ،جبکہ 24 گھنٹوں میں کرونا کےمزید 3 ہزار 097 نئے مریض سامنے آئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 41 ہزار 574 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 3 ہزار 097 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعدملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 33ہزار869 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 46 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار 818 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 11 ہزار 921 ہو گئی ہے جن میں سے اب تک 4 لاکھ 67 ہزار 234 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں