سنتھیا اور رحمن ملک میں صلح ،ہائی کورٹ نے کیس واپس لینے کی درخواستیں منظو رکرلیں 

اسلام آباد: امریکی خاتون سنتھیا رچی اور سینیٹر رحمان ملک نے صلح کرلی۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں فریقین کی ایک دوسرے کیخلاف درخواستیں واپس لینے کی متفرق درخواستیں منظور کرلیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے امریکی خاتون سنتھیا رچی کی سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کیخلاف درخواستیں واپس لینے کی متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔

امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی نے رحمان ملک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور جسٹس آف پیس کے فیصلے کے خلاف بھی درخواست دی تھی جبکہ سینیٹررحمان ملک نے جسٹس آف پیس کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔

 دونوں فریقین نے اپنی اپنی درخواستیں واپس لے لیں۔

 عدالت نے متفرق درخواست منظور کرکے تمام درخواستیں خارج دیں۔