ایک ہی دن روزہ، ایک ہی دن عید، مولانا عبدالخبیر کا اہم بیان 

اسلام آباد: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے ایک دن روزہ اور ایک دن عید پر پوری قوم کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

 سائنس سے بھی مدد لیں گے مگر فیصلہ شریعت اور شہادت کی بنیاد پر کریں گے مفتی شہاب الدین اور فواد چوہدری دونوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔
 
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز وزارت مذہبی امور میں مرکزی ویت ہلال کمیٹی اورزونل کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 اس موقع پر انہوں نے جمادی الثانی کے چاند کے نظر آنے کا بھی اعلان کیا۔ 

زونل رویتہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی متعلقہ شہروں میں ہوئے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ  جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام علما و مسالک کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

سائنسی معلومات اور شرعی شہادتوں پر انحصار کرکے قوم کو ایک عید اور چاند پر متفق کرنے کی کوشش کریں گے۔ 

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے پاس بھی جائیں گے۔فواد چوہدری کے پاس ان کی وزارت میں بھی گیا تھا دونوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

سپارکو سائنس و ٹیکنالوجی کی فنی مہارت لیں گے مگر فیصلہ شریعت ہر شہادتوں سے کریں گے۔

مرکزی روئت ہلال کمیٹی کے اجلاس پشاور کراچی کوئٹہ لاہور اور اسلام آباد میں کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی رہنمائی میں ملکر آگے بڑھیں گے مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ چاند دیکھنے کے لئے سائنسی آلات سے مدد ضرور لیں گے مگر فیصلہ شریعت اور شہادت کی بنیاد پر ہوگا۔