تعلیمی ادارے کھولنے بارے حتمی فیصلہ جمعہ کو ہوگا، اجلاس طلب 

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق فیصلہ کرنے کے لیے وزرائے تعلیم و صحت کا اجلاس جمعہ کوطلب کرلیا ہے۔

 اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر تعلیم کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ تعلیم کو جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ صحت کی بنیاد پر کیا جائے گاطلبہ کی بہبود ہمیشہ اولین ترجیح ہو گی شدت سے چاہتے ہیں کہ تعلیم کا سلسلہ جاری رہے لیکن آخری فیصلہ صحت کی صورتحال کو دیکھ کر ہی لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ چار جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ تین مراحل میں تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔

 شفقت محمود کے مطابق 18 جنوری کو نویں سے بارہویں جماعت، 25 جنوری سے پرائمری سے آٹھویں کلاس اور یکم فروری سے یونیورسٹیز کھول دی جائیں گی۔